بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان حادثے کا شکار ہو گئے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار شاہ رخ خان امریکہ میں حادثے کا شکار ہو گئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہ رخ خان لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس سے ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے خون روکنے کے لئے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اوراداکار اب بہتر ہیں۔واضح رہے کہ اداکار جلد اپنی نئی فلم جوان کے ساتھ سینما سکرین پر نظر آئیں گے، اس سے قبل ان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جس نے بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔