پی ٹی آئی دور میں کورونا کی 3 ارب ڈالر امداد کاروباری افراد کو دینے کا انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی دورحکومت میں کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی 3 ارب ڈالر کی امداد 620 کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے اور نیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی ‏امداد کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹی ای آرایف اسکیم کے تحت ‏‏620 صنعت کاروں کو10 برسوں کےلیے بلاسود 3 ارب ڈالر دیے۔
رکن پی اے سی برجیس طاہرنے کہا کمیٹی کوبتایا جائے کہ اس رقم سے ‏کہاں سرمایہ کاری کی گئی جس پر رکن پی اے سی محسن عزیزنے کہا کہ اسکیم سے 32 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا اور 4 ارب ڈالر کی برآمدات ‏بڑھیں، اس طرح کی سہولیات ماضی میں بھی دی گئیں۔دوران اجلاس پی اے سی نے آڈیٹرجنرل کو3 ارب ڈالرکا پرفارمنس آڈٹ کرنے جبکہ ایف آئی اے اورنیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ آرمی چیف اور سیکریٹری دفاع کو بھی لکھیں کہ آئی ایس آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے۔
چیئرمین ‏پی اے سی کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کو19 اپریل کو ہدایت کی تھی کہ بغیرسود3 ارب ڈالر کے قرضے لینے والوں کے نام بتائے ‏جائیں تاہم تاحال یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک اورسیکریٹری خزانہ چوبیس گھنٹے میں فہرست پیش کریں، پی اے سی نے ‏سیکریٹری خزانہ کوکل اجلاس میں طلب بھی کرلیا ہے۔اجلاس کےدوران سینیٹرمحسن عزیزاوررکن اسمبلی برجیس طاہرکے ‏درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
دوران اجلاس سیکریٹری پاورڈویژن نے انکشاف کیا کہ پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ جون تک 23 سو70 ارب تک پہنچ گیا ہے۔چیئرمین پی ‏اے سی نے سیکریٹری پاور ڈویژن سے کہا کہ ہم توبجلی چوری کوحرام قراردیتے ہیں مگرآپ کا عملہ چوری کروانے میں ملوث ہے، پاورڈویژن ‏کےاداروں میں دوسال سے کئی انکوائریاں ہورہی ہیں، اب تک کوئی رزلٹ آیا نہ کسی کوقصوروارقراردیا گیا۔
نورعالم خان نے ‏غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ میں عید پربھی بجلی بحال کرواتا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کے افسران ‏کی تنخواہیں بڑھنے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

10 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

25 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

43 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

46 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

53 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

55 mins ago