ملزم نے دو شہریوں کو یورپ جانے کا جھانسہ دے کر 43 لاکھ روپے بٹورے، ملزم سادہ لوح نوجوانوں کو بھاری رقوم کے عوض پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے دونوں متاثرین یونان کشتی حادثے میں جاں بح بحق ہوئے جب کہ ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی . اسی طرح ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گجرات نے یونان کشتی حادثہ کیس میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز نصر اقبال، رزاق اور طارق محمود کو کھاریاں اور پھالیہ میں چھاپے مارکر گرفتار کرلیا، ملزمان نوجوانوں کو بھاری رقوم کے عوض پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجوانے میں ملوث ہیں . ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ملزمان کی گرفتاری کے لیے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں میں مصروف ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یونان کشتی حادثہ کیس میں راولپنڈی، کھاریاں اور پھالیہ سے مزید چار انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار انسانی اسمگلرز کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ 150 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں . ایف آئی اے حکام کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے روات کے علاقے میں چھاپہ مارکر ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا .
متعلقہ خبریں