اسد عمر کا آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت ٹھیک نہ ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پتا ہے حکومت کا وقت ختم ہورہا ہے طویل مدت معاہدے کا فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی، 15 ماہ میں معیشت کا برا حال کردیا گیا، حالات بہتر نہیں ہونے والے۔اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور کہا کہ میاں صاحب دوا لینے گئے تھے، 2 سال سے نہیں آئے، انہیں 2 سال پہلے آنا چاہیے تھا۔