پاکستان

پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے: مریم اورنگزیب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی عوام نے ووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص 4 سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2013 میں پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔

متعلقہ خبریں