اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ہوتا، شرجیل میمن
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں اس دن کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا اور کہا کہ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن لکھا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
۵ جولائ پاکستان کی تاریخ کا سیا ترین دن تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی، خوشحالی پر شب خون مارا گیا۔ اگر شھیدبھٹو کے خلاف سازش نا ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا، اسلامی ممالک آپس میں متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار یقینی طور پر دنیا… pic.twitter.com/mACWZRXdWO
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 5, 2023
ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارا گیا۔ اگر شہید بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔