احمد علی بٹ کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی؟


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے مشہور اداکار کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔حال ہی میں احمد علی بٹ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
پنجاب نہیں جاؤں گی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے احمد علی بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں فارس کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)


احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ مولا جٹ کا حصہ اس لئے نہیں بن سکے کیونکہ وہ اُن دنوں میں پنجاب نہیں جاؤں گی کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس کردار کیلئے فارس اور میں نے آڈیشن دیا تھا تاہم بلال لاشاری نے بھی فارس کا انتخاب کیا کیونکہ انہوں نے اس کردار کے لئے کچھ مختلف انداز سوچ رکھا تھا جو فارس نے بخوبی نبھایا۔
یاد رہے کہ احمد علی بٹ نے لیجنڈری گلوکارہ میڈم نور جہاں کے پوتے ہیں جو اپنی کامیڈی اداکاری اور بہترین میزبانی کیلئے جانے جاتے ہیں۔