کراچی؛ اسٹریٹ لائٹ بند ہونے کے باعث موٹرسائیکل گڑھے میں جاگری، ایک شخص جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب موٹرسائیکل گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ اور ایک بچی زخمی ہوگئیں ۔کلفٹن کے علاقے میں عبداللہ شاہ غازی مزار قائد اعظم چورنگی کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسٹریٹ لائٹ گل ہونے کے باعث موٹرسائیکل سوار گڑھے میں جا گرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جب کہ اس کی اہلیہ اور ایک بچی زخمی ہوگئیں۔
جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ ابراھیم ولد ایوب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون 50 سالہ فرحانہ زوجہ ابرہیم اور 3 سالہ بچی ارحا دختر ایوب کے ناموں سے شناخت کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔