کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ اس وقت شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، تاہم 7 تا 8 جولائی شہر میں بارش کا امکان ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے جبکہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 جولائی کے درمیان داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔اس کے علاوہ شہر کے چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 7 سے 9 جولائی تک لاڑکانہ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا امکان ہے ۔
گھوٹکی سکھر اور نوشہرو فیروز میں 7 سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے تاہم 6 تا 9 جولائی تک جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے ۔