شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ اور ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی500 کروڑ کا بزنس کرلیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم آنے والی نئی فلمز ’ڈنکی‘ اور ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی دونوں فلموں نے مارکیٹ میں سیٹلائٹ، ڈیجیٹل اور میوزک پلیئرز سے ریکارڈ سودے حاصل کیے ہیں۔ جوان اور ڈنکی کے نان تھیٹر رائٹس مارکیٹ میں تقریباً 450 کروڑ سے 500 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
“رپورٹس کے مطابق فلم جوان کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ، اور موسیقی کے حقوق تقریباً 250 کروڑ روپے جبکہ ڈنکی کے تقریباً 230 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔
واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم جوان کا ٹریلر 12 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا ، جس کا ان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔