حریم شاہ نے ایک بار پھر شرمناک انکشاف کر دیا؛ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود سے متعلق شرمناک انکشاف کر دیا ہے۔ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یاسر شامی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود سے متعلق کئی انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک حافظِ قرآن ہوں اور بہت شریف ہوں، بات چیت کے دوران حریم شاہ نے اپنا پسندیدہ اداکار کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی بہت پسند ہیں۔حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ جب میں یونیورسٹی میں پڑھتی تھی جب سے پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکن ہوں اور عمران خان سے متعدد بار ملاقات کر چکی ہوں۔
میزبان کی جانب سے ویڈیو لیک معاملے پر سوال کیا گیا کہ آپکی معتدد ویڈیو لیک ہوئی ہیں آپکے شوہر کا اس پر کیا ردعمل رہا ہے؟ جواب میں حریم نے کہا کہ مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا میں ایک بے لگام گھوڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے سب کے ساتھ فلرٹ کرتی تھی میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا لیکن شیخ رشید صاحب مجھ سے شادی کے خواہش مند تھے۔