کم مانگ کے باوجود لوڈشیڈنگ پی ڈی ایم حکومت کی نالائقی ہے: حماد اظہر
لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پچھلے برسوں سے کم مانگ کے باوجود لوڈشیڈنگ کا ہونا پی ڈی ایم حکومت کی نالائقی ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے تمام پروفیشنلز کو ڈسکوز بورڈز سے نکال کر سیاسی لوگوں کو بھرتی کر لیا ہے۔
پچھلے سالوں سے کم مانگ کے باوجود لوڈشیڈنگ کا ہونا پی ڈی ایم حکومت کی نالائقی ہے۔ پی ڈی ایم نے تمام پروفیشنلز کو ڈسکو بورڈز سے نکال کر سیاسی لوگوں کو بھرتی کیا۔ پاور پلانٹس کی فیول سپلائی بھی پی ڈی ایم کی نالائقی کی زد میں آ گئی۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 5, 2023
حماد اظہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی فیول سپلائی بھی پی ڈی ایم کی نالائقی کی زد میں آ گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔