’آئیں آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں،‘ بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔
پیپلز پارٹی ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
5th July 1977 marks the beginning of the darkest chapter in Pakistans history. The seeds of division that were sown that day are still bearing the fruit of hatred today. Let us bury the legacy of dictators by rejecting the politics of division and hate. #5thJulyBlackDay pic.twitter.com/gTaCI4ac89
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 5, 2023
بلاول بھٹو کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے آغاز کا دن ہے، تقسیم کے جو بیج اس دن بوئے گئے وہ آج بھی نفرت کا پھل کاٹ رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’آئیے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر کے آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔‘اپنی اس ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے ’5جولائی یوم سیاہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔