کریتی سینن کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم میں کاجول اداکاری کریں گی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم میں کاجول اداکاری کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دو پتی‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے منگل کو اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھاجس کا نام ’Blue Butterfly Films‘ رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کریتی سینن اور کاجول فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کر چکی ہیں۔