کیا سی پیک پاکستان کے لیے قرض کا جال ہے؟


کراچی(قدرت روزنامہ) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) صدر شی جن پنگ کے 1.4ٹریلین ڈالر کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت اربوں ڈالر کے فلیگ شپ منصوبے کو شروع ہوئے 10سال ہو چکے ہیں۔ کیا سی پیک پاکستان کے لیے قرض کا جال ہے؟یہ بہت بڑا پروگرام ہے، مارشل پلان سے بھی11 گنا بڑا جس نے یورپ کو دوسری جنگ عظیم کے کھنڈرات سے دوبارہ تعمیر کیا، اس کا مقصد نئی سڑکوں، تیز رفتار ریل، پاور پلانٹس، پائپ لائنوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے سلک روڈ کو بحال کرنا ہے۔
سی پیک ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے60 ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن روابط کا بھی اہم ذریعہ ہے۔یہ ایک بار مکمل ہونے کے بعد دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کا احاطہ کر سکتا ہے اور21 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی جی ڈی پی پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے یہ ممکنہ طور پر عالمی جغرافیائی سیاست کے ساتھ ساتھ جیو اکنامکس کو بھی متاثر کر سکتا ہے اور امریکہ کو چیلنج کر سکتا ہے۔ ان خدشات نے مغربی میڈیا میں بحث چھیڑ دی ہے جس میں تجزیہ کاروں نے بی آر آئی یعنی سی پیک کو ایک قرض کے جال کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جو ان کے بقول شکاری قرضے کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو غیر پائیدار قرضوں میں پھنساتا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے اس منصوبے کو گیم چینجرکے طور پر بیان کیا گیا جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ یہ توانائی کے ایک پرانے بحران کو ختم کرے گا، پرانے ڈھانچے کی بحالی، صنعتی پارکس قائم کرے گا اورگوادر پورٹ کے ذریعے چین کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ کے امکانات کو کھول دے گا۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

8 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

18 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

33 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

44 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

55 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago