سی ٹی ڈی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے . ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق ساہیوال، بہاول پور اور گوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے .

اس دوران کالعدم تنظیموں القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے .
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ابرار الحق، عبدالرحمٰن، عمیر، عمران، اشفاق، ایوب اور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، موبائل فون ، اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی . دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے .
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے139 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جن میں 8523 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی . کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے .

. .

متعلقہ خبریں