شاہد کپور کی بلاک بسٹر فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئل جلد پیش کیا جائے گا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور کی مشہور فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار روہت صراف نے شاہد کپور کی عشق وشق کے سیکوئل کی تیاری کی تصدیق کر دی ہے۔
روہت صراف نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے وہ عشق وشق کے سیکوئل کیلئے بےحد پُرجوش ہیں مگر وہ گھبرائے ہوئے بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم میں شاہد کپور کی جگہ ہرگز نہیں لے رہے بلکہ اس فلم کی کہانی پچھلی سے بہت مختلف ہے۔روہت صراف نے بتایا کہ فلم کا نام ایک جیسا ہے اور پروڈکشن ہاؤس بھی ایک ہی ہے تاہم انہیں اُمید ہے کہ اس فلم کی کہانی بھی شائقین کو پسند آئے گی۔
یاد رہے کہ عشق وشق کے سیکوئل میں روہت صراف فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار جبران خان اور ہرتیک روشن کی کزن پشمینا روشن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔تاہم فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔