ہانگ کانگ کی آئیکونک پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی چل بسی


وکٹوریہ سٹی(قدرت روزنامہ) ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی خودکشی کی کوشش کے باعث 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسی . غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوکولی کی بہن نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے .

ان کی بہن نینسی کا کہنا تھا کہ کوکولی پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئی .
خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ سے گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nancy Si Lin Lee (@nancy_yauyetei)


کوکولی نے ہائی اسکول کے زمانے میں گلوکاری کے ایک مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا جس کے بعد اس کے میوزک کیرئیر کا آغاز ہوا . گلوکارہ کی بہنوں کے مطابق اس سال کوکولی کو میوزک انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوئے تھے اپنے کیرئیر میں کوکولی نے کئی ہٹ میوزک البم اور شاندار لائیو پرفارمنس دیں .
کوکولی کے مداحوں کی جانب سے ان کی موت کی خبر پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے . کوکولی ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی پہلی گلوکارہ تھی جس نے آسکر ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


واضح رہے کہ کوکولی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی مشہور تھی ان کی کامیاب فلموں میں Mulan اور Crouching Tiger, Hidden Dragon سمیت ڈزنی کی دیگر فلمیں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں