پب جی پر دوستی، بھارت پہنچنے والی خاتون کے شوہر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا


جیکب آباد (قدرت روزنامہ)پب جی گیم کھیلنے کے دوران بھارتی شہری کے پیار میں گرفتار ہو کر پسند کی شادی کرنے بھارت پہنچنے والی خاتون کے شوہر کا ویڈیو بیان سامنےآ گیا ہے۔صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کی رہائشی سیما حیدر جاکھرانی کو بھارت پہچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، 27 سالہ سیما چار بچوں کی ماں 29 سال کی ہے جو اپنے بچوں سمیت پہلے نیپال اور پھر نیپال سے بھارت پہنچی تھی۔
سیما کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا اب ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے حکومت سے اپنے بیوی اور بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔سیما کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا کہنا ہے میری اہلیہ چار بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھی، آن لائن گیم کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی، میری بیوی کو پیار کا جھانسہ دے کر بھارت بلایا گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Desi European (@thedesieuropean)


غلام حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کے شہر راہوپور پولیس نے میری بیوی اور بچوں کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں۔شوہر غلام حیدر جاکھرانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچے مجھے واپس کرانے میں میری مدد کریں۔
دوسری جانب بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں قید خاتون سیما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرا شوہر سعودی عرب میں رہتا تھا، وہ مجھے 2019 میں چھوڑ کر چلا گیا تھا، ہماری طلاق ہو چکی ہے، چار برسوں سے اکیلی تھی، آن لائن گیم پر سچن سے پیار ہوا اور بھارت چلی آئی۔سیما نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں واپس پاکستان نہیں جانا چاہتی، سچن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔