سعودیہ: حجاج کے خیموں اور سامان کے گودام میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد سامنے آگئی

ریاض(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو مختلف خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے .

عرب میڈیا کے مطابق جس کمپنی کے گودام میں آگ لگی وہ افریقی ممالک کے حجاج کو خدمات فراہم کرتی تھی .

یہ گودام میدان عرفات کے مشرقی علاقے میں واقع ہے جہاں ان ممالک کے حجاج کے خیمے اور دیگر سامان موجود تھے . آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں . دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا . 8 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا . آتشزدگی میں کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے . جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی .

یاد رہے کہ 20 مئی کو مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں