کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 3 روز تک بارش کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 9 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمر کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اس ضمن میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدام کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔علاوہ ازیں مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کیا اور بارشوں سے قبل ان کی صورتحال کاجائزہ لیا ، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

8 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

18 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

26 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

41 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

59 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago