کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 3 روز تک بارش کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 9 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمر کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے .


دوسری جانب میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اس ضمن میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدام کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے .
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے . علاوہ ازیں مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کیا اور بارشوں سے قبل ان کی صورتحال کاجائزہ لیا ، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے .

. .

متعلقہ خبریں