ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کیلئے طویل مدتی گولڈن ویزا پروگرام کھول دیا


کوالالمپور(قدرت روزنامہ)ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کو طویل مدتی گولڈن ویزا حاصل کرنے اور ملک میں رہائش اختیار کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ملائیشیا کے مائی سیکنڈ ہوم (MM2H) پروگرام کے تحت اہل غیر ملکی شہریوں کو 5 سے 20 سال تک رہائشی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت غیر ملکی شہری سرمایہ کاری اور دیگر مقررہ شرائط پوری کرکے ملائیشیا میں طویل عرصے تک قیام کرسکتے ہیں۔
ملائیشین حکومت نے حال ہی میں MM2H پروگرام میں نظرثانی کرتے ہوئے اسے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، جن کی شرائط اور رہائشی مدت الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد پروگرام کو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی درخواست گزاروں کیلئے قابل رسائی بنانا ہے۔

اس اقدام کے تحت پاکستانی شہری بھی اپنی اہلیت اور منتخب کیٹیگری کی شرائط پوری کرکے ملائیشیا میں طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ پروگرام ان غیر ملکی شہریوں کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو ملائیشیا میں طویل عرصے تک قیام کے خواہش مند ہیں۔ اس سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان عوامی روابط اور باہمی تعلقات کو فروغ ملنے کی بھی توقع ہے۔
تاہم گولڈن ویزا اور رہائشی سہولت کا حصول درخواست گزار کی منتخب کیٹیگری، سرمایہ کاری اور دیگر مقررہ شرائط پوری کرنے سے مشروط ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert