پاکستان میں آٹے کی قیمتیں: 20 کلو تھیلے کے نرخ 3 ہزار 433 روپے تک پہنچ گئے، مختلف شہروں کی تازہ تفصیلات جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں شہروں کے لحاظ سے نمایاں فرق برقرار ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ملک کے مہنگے ترین نرخوں میں فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے 12 نومبر 2026 کی ہفتہ وار قیمتوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2 ہزار 968 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 3 ہزار 433 روپے رہی، جبکہ حیدرآباد میں 3 ہزار 340 روپے اور کراچی میں 3 ہزار 318 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3 ہزار 28 روپے، پشاور میں 3 ہزار 82 روپے اور کوئٹہ میں 3 ہزار 205 روپے کی اوسط قیمت پر فروخت ہوا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 478 روپے، ملتان میں 2 ہزار 418 روپے اور فیصل آباد میں 2 ہزار 705 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2 ہزار 824 روپے، گوجرانوالہ میں 2 ہزار 745 روپے، سرگودھا میں 2 ہزار 440 روپے اور بہاولپور میں 2 ہزار 964 روپے رہی۔
سندھ کے شہر سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 80 روپے جبکہ لاڑکانہ میں 3 ہزار 183 روپے کی اوسط قیمت پر دستیاب رہا۔
اسی طرح بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 333 روپے ریکارڈ کی گئی۔
18 نومبر 2026 کو پاکستان کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتیں:
شہر
قیمت
اسلام آباد
3,433 روپے
کراچی
3,318 روپے
حیدرآباد
3,340 روپے
راولپنڈی
3,028 روپے
پشاور
3,082 روپے
کوئٹہ
3,205 روپے
لاہور
2,478 روپے
ملتان
2,418 روپے
فیصل آباد
2,705 روپے
سیالکوٹ
2,824 روپے
گوجرانوالہ
2,745 روپے
سکھر
3,080 روپے
لاڑکانہ
3,183 روپے
بہاولپور
2,964 روپے
سرگودھا
2,440 روپے
بنوں
3,333 روپے
واضح رہے کہ یہ قیمتیں پاکستان بیورو آف شماریات کی 12 نومبر 2026 کی ہفتہ وار رپورٹ میں درج اوسط نرخوں پر مبنی ہیں۔ مختلف علاقوں اور دکانوں پر قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے۔
