سونا اور چاندی کے خریداروں کے لیے اہم خبر، آج کی تازہ ترین قیمتیں جاری


کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا گزشتہ سطح پر برقرار رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث شہریوں اور سرمایہ کاروں کی نظریں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے نرخوں پر مرکوز رہتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert