آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر حمایت لینے کیلئے رابطہ کیا، حماد اظہر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم زمان پارک میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے ملاقات کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اقتصادی ٹیم سے آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر حمایت لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ اور اس کے وسیع مقاصد کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کیلئے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان میں تعینات آئی ایم ایف کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ۹ ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے۔
اس…— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 7, 2023
نمائندہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور کیا جائے گا۔ ایشتر پیریز کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی۔