کراچی: الیکٹرک بسوں کی بحالی کا اقدام، چارجنگ سسٹم چین سے درآمد


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرلیے گئے . محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے .

حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹ کی خرابی کے باعث کئی روز سے الیکٹرک بسیں بند تھیں، ان کے لیے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کیے ہیں .
حکام کے مطابق 2 روٹس پر بجلی سے چلنے والی 22 بسیں چلتی ہیں، بسیں جلد چارجنگ پورٹس لگا کر سڑکوں پر لائی جائیں گی . حکام کے مطابق دو ماہ قبل چارجنگ پورٹس درآمد کرلی گئی تھیں جو پابندی کے باعث بندرگاہ پر پھنسی ہوئی تھیں .
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹس کی تنصیب کےلیے چینی انجینئر کراچی پہنچ گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں