کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرلیے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے۔حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹ کی خرابی کے باعث کئی روز سے الیکٹرک بسیں بند تھیں، ان کے لیے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کیے ہیں۔
حکام کے مطابق 2 روٹس پر بجلی سے چلنے والی 22 بسیں چلتی ہیں، بسیں جلد چارجنگ پورٹس لگا کر سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ حکام کے مطابق دو ماہ قبل چارجنگ پورٹس درآمد کرلی گئی تھیں جو پابندی کے باعث بندرگاہ پر پھنسی ہوئی تھیں۔
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چارجنگ پورٹس کی تنصیب کےلیے چینی انجینئر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…