رضوان نے 50 ہزار مالیت کے ’’جوگرز‘‘ نوجوان بالر کو تحفے میں دے دیئے


کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان بولر کو اپنے جوگرز تحفے میں دے دیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اسپن بولر عبدالہادی بتارہا ہے کہ محمد رضوان نے انہیں آؤٹ کرنے پر بلے کے علاوہ جو مانگو گے دونگا؟ اس پر نوجوان نے بتایا کہ میں انہیں آؤٹ تو نہیں کرسکا لیکن اچھی بولنگ کی تو رضوان نے اپنے جوتے مجھے تحفے میں دے دیئے۔
نوجوان بالر نے کہا کہ مجھے جوگرز کی ضرورت تھی تو بیٹر سے جوتے دینے کی درخواست کی تھی، قومی ٹیم کے پلئیر کی جانب سے تحفہ ملنا خوشی کی بات ہے۔
واضح رہے کہ رضوان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا گرینکلز کمپنی کا اسپائک 50 ہزار روپے مالیت کا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے پریکٹس سیشن کیلئے آئے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور شابات دیتے ہوئےگروپ فوٹو بھی بنوایا۔