چیف جسٹس کی 3 صحافیوں سے ملاقات؟ سوشل میڈیا پر طوفان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ میں3 صحافیوں کیساتھ ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ اس ملاقات میں کی گئی گفتگو کی جو تفصیلات سامنے آئیں،ان پر سپریم کورٹ کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ 3 صحافیوں کی چیف جسٹس کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عدلیہ میں اختلاف بڑھے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے بعد عدالتی تقسیم گزرتے وقت کیساتھ گہری ہوتی گئی جو ججوں کی تعیناتیوں پر شدیدہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کچھ سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔صحافی نے سوال کیا کیا آپ سے منسوب باتیں درست ہیں؟ چیف جسٹس نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا میں کچھ نہیں کہوں گا۔ صحافی نے سوال کیا کیا وہ باتیں غلط ہیں؟اس پر انھوں نے جواب دیا غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔