چیف جسٹس کی 3 صحافیوں سے ملاقات؟ سوشل میڈیا پر طوفان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا . چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ میں3 صحافیوں کیساتھ ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا ہوگیا .

اہم نکتہ یہ ہے کہ اس ملاقات میں کی گئی گفتگو کی جو تفصیلات سامنے آئیں،ان پر سپریم کورٹ کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی .
ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ 3 صحافیوں کی چیف جسٹس کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عدلیہ میں اختلاف بڑھے ہیں . نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے بعد عدالتی تقسیم گزرتے وقت کیساتھ گہری ہوتی گئی جو ججوں کی تعیناتیوں پر شدیدہوگئی .
خبر ایجنسی کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کچھ سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا . صحافی نے سوال کیا کیا آپ سے منسوب باتیں درست ہیں؟ چیف جسٹس نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا میں کچھ نہیں کہوں گا . صحافی نے سوال کیا کیا وہ باتیں غلط ہیں؟اس پر انھوں نے جواب دیا غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں