کراچی میں برساتی نالوں کا برا حال ، حافظ نعیم الرحمٰن میئر کراچی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) میئر صاحب برساتی نالوں کی صفائی کریں، صرف فوٹوسیشن نہ کریں، نالوں میں بارش کے پانی کے نکاس کے راستے بند ہیں، انٹر لنک نالوں کا برا حال ہے، کچرے سے بھرے ہیں۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب جب ایڈمنسٹریٹر تھے اس وقت بھی نالوں کی صفائی کے نام پر کرپشن ہوئی، نالوں کی صفائی کا کام اب بھی نہیں کیا جا رہا۔ گھوسٹ ملازمین ابھی بھی چل رہے ہیں، تنخواہیں ٹاؤنز سے جا رہی ہیں مگر کام نہیں ہو رہا، یوسی سطح پر کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ گھروں سے کچرا نہیں اٹھا رہا، لوگ پیسے دے کر کچرا اٹھوا رہے ہیں۔ میئر صاحب برساتی نالوں کی صفائی کریں، صرف تصویر سیشن نہ کریں۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤنز میں بھی جا کے دیکھیں کہ کتنا کام ہوا ہے، نالوں میں بارش کے پانی کے نکاس کے راستے بند ہیں، انٹر لنک نالوں کا برا حال ہے، کچرے سے بھرے ہیں۔ کچرے کی پیدوار زیادہ ہے اور گاڑیاں کم ہیں، کچرا اٹھانے کا کام ٹھیک طرح سے کیا جائے، سندھ حکومت اختیارات پر قابض ہو کر ناانصافی کر رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انتخابات دباؤ پر کرا دیئے لیکن اختیارات تاحال نہیں دیئے گئے، جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مسائل درپیش ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کونسل کا اجلاس بلایا جائے، بجٹ پیش کیا جائے، کے ایم سی میں بجٹ پیش کیا جائے اور اختیارات دیئے جائیں۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

3 hours ago