کراچی میں برساتی نالوں کا برا حال ، حافظ نعیم الرحمٰن میئر کراچی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) میئر صاحب برساتی نالوں کی صفائی کریں، صرف فوٹوسیشن نہ کریں، نالوں میں بارش کے پانی کے نکاس کے راستے بند ہیں، انٹر لنک نالوں کا برا حال ہے، کچرے سے بھرے ہیں . امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا .

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب جب ایڈمنسٹریٹر تھے اس وقت بھی نالوں کی صفائی کے نام پر کرپشن ہوئی، نالوں کی صفائی کا کام اب بھی نہیں کیا جا رہا . گھوسٹ ملازمین ابھی بھی چل رہے ہیں، تنخواہیں ٹاؤنز سے جا رہی ہیں مگر کام نہیں ہو رہا، یوسی سطح پر کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ گھروں سے کچرا نہیں اٹھا رہا، لوگ پیسے دے کر کچرا اٹھوا رہے ہیں . میئر صاحب برساتی نالوں کی صفائی کریں، صرف تصویر سیشن نہ کریں .

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤنز میں بھی جا کے دیکھیں کہ کتنا کام ہوا ہے، نالوں میں بارش کے پانی کے نکاس کے راستے بند ہیں، انٹر لنک نالوں کا برا حال ہے، کچرے سے بھرے ہیں . کچرے کی پیدوار زیادہ ہے اور گاڑیاں کم ہیں، کچرا اٹھانے کا کام ٹھیک طرح سے کیا جائے، سندھ حکومت اختیارات پر قابض ہو کر ناانصافی کر رہی ہے .

انکا مزید کہنا تھا کہ انتخابات دباؤ پر کرا دیئے لیکن اختیارات تاحال نہیں دیئے گئے، جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مسائل درپیش ہیں . ہمارا مطالبہ ہے کونسل کا اجلاس بلایا جائے، بجٹ پیش کیا جائے، کے ایم سی میں بجٹ پیش کیا جائے اور اختیارات دیئے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں