سندھ حکومت کا مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار نہیں، مصطفیٰ کمال


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا مسائل کے حل کے لیے کوئی کردار نہیں . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 15 سال سے ہماری نسل کشی کر رہی ہے، صوبائی حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے .


مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، دیر تک خاموش نہیں رہ سکتے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پانی اور بجلی جیسے مسائل حل کرنے چاہئیں . انہوں نے کہا کہ جو بل ادا کر رہے ہیں ان کی بھی بجلی جا رہی ہے، بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے اس لیے بائیکاٹ کیا، بلدیاتی الیکشن میں بندر بانٹ ہوئی ہے، پہلے جو ایڈمنسٹریٹر تھے وہ اب میئر ہیں .
ان کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت ملک اور یہ صوبہ نہیں چل سکتا، کراچی کے بجلی کے مسئلے پر خالد مقبول نے خرم دستگیر سے ملاقات کی ہے، 3 کروڑ آبادی کے شہر میں 15 گھنٹے بجلی نہیں .
ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں . مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نئے صوبوں کی بات کی ہے، نئے صوبوں کی بات اب بہت لوگ کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں