راولپنڈی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلانے والا یہ بوڑھا شخص کون ہے اور اس کی عمر کتنی ہے ؟جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر ایک 76 سالہ بوڑھے شخص کی ویڈیو شیئرکی ہے جو کہ اپنے گزر بسر کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ ٹیکسی چلا کر اس مہنگائی کے دور میں گزر بسر کر رہاہے . تفصیلات کے مطابق 76سالہ محمد صدیق نے پوری طاقت سے انتہائی شکستہ حال سوزوکی مہران گاڑی کا گئیر بدلتے ہوئے کہا کہ “میں غربت میں پیدا ہوا اور غربت میں بوڑھا ہو گیا مگر شکر الحمدوللہ میں نے بھیک نہیں مانگی .

قریبی جی ۱۳ کے میٹرو بس سٹیشن سے نسٹ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر چار کی طرف جاتے ہوئے محمد صدیق کے جھریوں بھرے ہاتھ پوری طاقت سے سٹیئرنگ ویل کو تھامے ہوئے تھے اور ہر موڑ پر یوں لگ رہا تھا کہ جیسے کسی بڑی کشتی کا ملاح سمندر میں رخ بدل رہا ہو، علاقہ ترنول پھاٹک کا رہائشی اس ٹیکسی ڈرائیور بزرگ کے پانچ بچے ہیں،
تین بڑی بچیاں اور دوچھوٹے بیٹے ہیں، دو بڑی بچیوں کی شادی ہو چکی اور ایک چھوٹی بچی بارویں میں پڑھتی ہے، دونوں بیٹے گاڑی کی ورکشاپوں میں مزدوری کرتے ہیں، ترنول میں چار مرلے کا مکان ہے جو پینتیس چھتیس سال حیدر آباد سندھ میں بیکری کی ملازمت سے کما کر بنایا، چار بہنیں فوت ہو گئی اور ایک بھائی کراچی میں آج تک ہمارے لیے اجنبی رہا . صبح فجر کے ٹائم نماز پڑھ کر ٹیکسی نکالتے ہیں اور شام بجے چھٹی کرنا مجبوری کیونکہ رات کی لائٹوں میں گاڑی چلانے میں دشواری ہوتی ہے، دن میں آٹھ سو سے ہزار بارہ سو روپے کما لیتے ہیں . الحمد و للہ خوراک میں کسی چیز کا پرہیز نہیں کوئی بیماری نہیں، “مالک کا مجھ پر یہی احسان ہے کہ کوئی بیماری نہیں، بس خوش مزاج رہتا ہوں اور ہنسی خوشی کی طبیعت رکھتا ہوں . “

. .

متعلقہ خبریں