سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری ، جی پی فنڈ کی شرح منافع میں کتنا اضافہ کر دیا گیا ؟ جانیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری ، حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی . "جیو نیوز " کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے .

اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذ ریعے کنٹرولر جنرل آف اکا ؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے .
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے . پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا . علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں