حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں . سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم کے رکن حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں مقامی صحافیوں اور رشتہ داروں کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی نظر آئیں .


فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے . گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا تھا .
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا ہے . ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا ہے .
دوسری جانب بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں