حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم کے رکن حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں مقامی صحافیوں اور رشتہ داروں کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی نظر آئیں۔
فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا تھا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا ہے۔
دوسری جانب بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی تھی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

5 mins ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

32 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

45 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

46 mins ago

اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،اسحاق ڈاراورسیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر…

1 hour ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی…

1 hour ago