شاہ رخ خان کا ائرپورٹ پر تلاشی کے دوران اظہارِ محبت کا مخصوص پوز، ویڈیو وائرل
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران اپنا مخصوص پوز دینا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور ایک اہلکار ان کی باڈی سرچنگ کر رہا ہے۔
بالی ووڈ کنگ نے تلاشی پر برا ماننے کے بجائے اپنے مشہور رومینٹک انداز میں ہاتھ پھیلا کر پوز بنایا جس پر تلاشی لینے والا اہلکار ہنس پڑا۔ شاہ رخ خان نے سکون سے مکمل تلاشی کروائی اور اہلکار سے ہاتھ ملا کر ہنستے ہوئے روانہ ہوگئے۔
شاہ رخ خان کی جانب سے قانون کے احترام اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے والے اہلکار کے ساتھ اچھے سلوک پر مداحوں نے شاہ رخ خان کو بہت سراہا اور انہیں انسان دوست قرار دیا۔