کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے جس پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش شروع کردی۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی۔لاپتا افسران کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں۔