کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے جس پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش شروع کردی . ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں .


ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی . لاپتا افسران کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں