عورتوں کو تاڑنا وبا ہے، جس کا علاج نفس پر قابو رکھنا ہے، عثمان خالد بٹ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی حالیہ مزاحیہ ویڈیو سے معاشرے کی موجود برائیوں میں سے ایک کی جانب توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ عثمان خالد بٹ نے ہمیشہ عورتوں کی خود مختاری اور ان کی آزادی کے لئے آواز بلند کی ہے۔
اب انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں عورتوں کو تاڑنے والے مرد حضرات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھی ہی یہ پیغام دیا کہ ایسے مرد اپنے نفس پر قابو رکھیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ٹاک شو کے اینکر کا گیٹ اپ کیا اور اس مسئلے پر گفتگو کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)


انہوں نے ویڈیو میں عورتوں کو تاڑنے کو وبا سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس کا علاج اپنے نفس پر قابو پانا ہے۔
اداکار کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ ان کی ویڈیو دیکھ کر مرد حضرات بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔