عاشر وجاہت اور رومیصہ خان کی فلم ’جون‘ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکار عاشر وجاہت اور رومیصہ خان کی فلم ’جون‘ (John) 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔رومیصہ ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹے ہیں اور دونوں کی بڑے پردے کے لیے یہ پہلی فلم ہے۔
لاہور میں عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اور امید ہے کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔
فلم میں عاشر وجاہت ’خاکروب‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں جبکہ رومیصہ خان کو عاشر وجاہت سے محبت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں سلیم معراج بھی ایک اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
’جون‘ کی کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔