تہران(قدرت روزنامہ) ایران کے شورش زدہ جنوبی مشرق میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد اور خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور مارے گئے . ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ صوبہ سیستان-بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پیش آیا .
سرکاری ٹیلی ویژن کے بتایا کہ چھاپے میں “چاروں دہشت گرد” اور دو پولیس اہلکار مارے گئے . واضح رہے کہ سیستان-بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان سے متصل اور ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے، یہاں سے منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی ہے .