85لاکھ روپے رشوت لینے کا معاملہ؛ ڈی سی ملیر کی خاتون ملازمہ گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی ملیر کے دفتر کی ملازمہ شبانہ کنول کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق ڈی سی ملیر کے دفتر میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے شبانہ کنول کو 85لاکھ روپے اور زیورات بطور رشوت لینے کے الزم میں گرفتار کرلیا ہے .

چند روز قبل مبینہ رشوت لینے کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی سی ملیر نے کلرک شبانہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا . وزیراعلی سندھ نے بھی معاملے کا نوٹس لیا تھا اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی ملیر کی کلرک شبانہ کو گزشتہ روز اپنے گھر سے گرفتار کیا لیا ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے . شبانہ کنول نے زمیں کی منتقلی کو کیلئے رقم وصول کی تھی اس سلسلے میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ فضل شہزاد عباسی کا کہنا ہے کہ خاتوں کلرک شبانہ کنول نے سرکاری زمیں منتقل کرنے کیلئے مقامی شخص سے رقم وصول کی تھی . اس کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خاتوں کو گرفتار کر لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں