غیر تعلیم یافتہ سیاست دان ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں، کاجول


ممبئی(قدرت روزنامہ)سینئر بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وژن سے محروم غیر تعلیم یافتہ سیاسی رہنما ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں تبدیلی بہت زیادہ سست روی کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہم اپنی رسومات میں اس قدر گِھرے ہوئے ہیں، ہم اپنے ہی سوچنے کے عمل میں کھوئے ہوئے ہیں اور یقیناً اس سب کا تعلق تعلیم سے ہے۔کاجول نے کہا کہ ہمارے حکمران وہ ہیں جن کا کوئی علمی پس منظر نہیں ہے۔
بعد ازاں بھارت میں سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا میں کاجول کی رائے پر کھڑے ہونے والے طوفان کے بعد اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک مختصر وضاحتی بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ میں صرف تعلیم اور اس کی اہمیت سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کر رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد سیاسی رہنماؤں کو کمتر ثابت کرنا نہیں تھا، ہمارے یہاں کچھ عظیم رہنما بھی ہیں جو ملک کی درست سمت میں رہنمائی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

8 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

11 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

20 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

39 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago