404 Error

غیر تعلیم یافتہ سیاست دان ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں، کاجول


ممبئی(قدرت روزنامہ)سینئر بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وژن سے محروم غیر تعلیم یافتہ سیاسی رہنما ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں تبدیلی بہت زیادہ سست روی کا شکار ہے .


ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہم اپنی رسومات میں اس قدر گِھرے ہوئے ہیں، ہم اپنے ہی سوچنے کے عمل میں کھوئے ہوئے ہیں اور یقیناً اس سب کا تعلق تعلیم سے ہے . کاجول نے کہا کہ ہمارے حکمران وہ ہیں جن کا کوئی علمی پس منظر نہیں ہے .
بعد ازاں بھارت میں سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا میں کاجول کی رائے پر کھڑے ہونے والے طوفان کے بعد اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک مختصر وضاحتی بیان جاری کیا . انہوں نے کہا کہ میں صرف تعلیم اور اس کی اہمیت سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کر رہی تھی .
ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد سیاسی رہنماؤں کو کمتر ثابت کرنا نہیں تھا، ہمارے یہاں کچھ عظیم رہنما بھی ہیں جو ملک کی درست سمت میں رہنمائی کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں