امیتابھ بچن نے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی حکمت عملی بتادی


ممبئی(قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی حکمت عملی بتادی۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بہت سی چیزوں سے آگاہ کردیتے ہیں۔
ایسے میں امیتابھ بچن مداحوں سے اپنے حالات و خیالات بیان کرتے ہیں اور اپنے پروجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں۔ ایک پوسٹ میں امیتابھ بچن نے پرابھاس کی ’پروجیکٹ کے‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)


واضح رہے کہ پروجیکٹ کے میں پرابھاس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ مذکورہ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔ یہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وہ غیرمعمولی حُلیے میں دکھائی دے رہے ہیں۔
مداح ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے پروجیکٹ کے کا حلیہ قرار دے رہے ہیں۔اپنی پوسٹ کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے ایک دلچسپ بات تحریر کی کہ ’ہر کوئی گانا بجانا جانتا ہے۔ اس سے بہتر کچھ نہیں، یہ ہمارا جال ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)