13 سیاسی جماعتوں سے مہنگائی کم ہوئی نہ معیشت ٹھیک ہوسکی، سراج الحق
لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 13 سیاسی جماعتیں مہنگائی کم کرسکیں نہ ہی ملکی معیشت ٹھیک کرسکیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جن وعدوں پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیں، اُن میں سے ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام اسی طرح بے یار و مددگار ہیں جیسے سابقہ ادوار میں تھے۔ 75برسوں میں ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، حقیقی تبدیلی کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔