بلوچستان کے حجاج کی واپسی شروع، قومی ائرلائن کی 2 پروازیں کوئٹہ پہنچ گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) قومی ائرلائن نے بلوچستان کے حجاج کی واپسی کے لیے حج آپریشن کا آغاز کردیا ، جس کے تحت 2 پروازیں سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچ گئیں . پی آئی اے حج آپریشن کے تحت بلوچستان سے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے حجاج کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے .

اس سلسلے میں قومی ائرلائن کی 2 پروازوں PK6002 اور PK6004 کے تحت آج جدہ سے 302 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچ گئے . محکمہ مذہبی امور کے حکام اور جنرل منیجر پی آئی اے بلوچستان نے کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا . پی آئی اے آپریشن کے ذریعے 30 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا . واضح رہے کہ رواں برس 9 ہزار سے زائد عازمین بلوچستان کے مختلف اضلاع سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں